بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کاٹرانس پلانٹ تاحال فنکشنل نہ ہوسکا

کڈنی ٹرانس پلانٹ کیلئے مشین2015 میں خریدکرلی گئی تھی لیکن اس شعبہ کوفنکشنل نہ کیاگیا بتایاگیاہے کہ مشینری توخرید کرلی گئی لیکن اس کیلئے نہ توٹرانس پلانٹ کاکوئی ماہرتعینات کیاگیااور نہ ہی مشینری آپریٹ کرنیوالے ٹیکنیشن تعینات ہوسکے

جمعہ مئی 22:44

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کاٹرانس پلانٹ تاحال فنکشنل نہ ہوسکا کڈنی ٹرانس پلانٹ کیلئے مشین2015 میں خریدکرلی گئی تھی لیکن اس شعبہ کوفنکشنل نہ کیاگیا بتایاگیاہے کہ مشینری توخرید کرلی گئی لیکن اس کیلئے نہ توٹرانس پلانٹ کاکوئی ماہرتعینات کیاگیااور نہ ہی مشینری آپریٹ کرنیوالے ٹیکنیشن تعینات ہوسکے دوروز قبل کڈنی سنٹر کے افتتاح کے حوالے سے وزیراعلی کی آمد کااعلان ہوا توٹرانس پلاٹ مشین چلانے اورٹرانس پلانٹ کرنیوالے ماہرڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے لیکن وزیراعلی کے دورہ کی منسوخی پرساراسلسلہ ٹھپ ہوگیا بتایاگیاہے کہ کڈنی سنٹر میں صرف ڈائلسز پرتوجہ دی جارہی ہے لیکن ٹرانس پلانٹ شروع نہ کرنے سے گردے کے مریضوں کوشدید پریشانیوں کاسامناہے اوراموات بھی ہورہی ہیں جب اس سلسلہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرعزیزالرحمن سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ ٹرانس پلانٹ مشین منگوالی گئی تھی دراصل فوٹا کی طرف سے ٹرانس پلانٹ کالائسنس جاری کیاجاتاہے فوٹا نے لائسنس اجراکی منظوری دیدی ہے اورٹرانس پلانٹ مشین چلانے والے ماہرکاتقرر بھی کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

لیکن ٹرانس پلانٹ کاکوئی مریض نہیں آیااس لیے آپریشن شروع نہیں کیے جاسکے۔