جہلم، گلیاں میں سیوریج نظام اور تعمیر سے محرومی کے باعث شہر ی پریشان

عوام موجودہ بلدیاتی نظام کے بارے میں متفکر

جمعہ مئی 22:44

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مشین محلہ میں واقع دو گلیوں جن میں سیوریج کے نئے پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعمیر زیر التواء ،علاقہ کے لوگ پریشان،جبکہ دونوں گلیوںمیں سٹریٹ لائٹ بھی نہ ہیں جس سے گھروں میں چوری ہونے کا اندیشہ ہے اور یہاں کے مکین غیر محفوظ ہیں ا س ضمن میں جب میونسپل کونسلر آپا فرحت جبین بٹ سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ان گلیوں کی تعمیر اور ایک گلی میں سیوریج کے پائپ بچھانے کیلئے چیئرمین بلدیہ کو کہا تھا جنہوں نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو اس ضمن میں سروے کر کے تخمینہ بجھوانے کی ہدایت کی تھی جس کو کونسل کے اجلاس میں منظور کر لیا گیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ تاحال اس پر نہ تو کوئی عمل ہوا ہے اور لوگ اسی طرح پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بلدیہ کا سینٹری سٹاف نالیوں کی درست صفائی کرے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتربنائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کسی علاقہ میں گندگی رہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ علاقہ کے کچھ لوگوں نے اپنی نالیاں خود بند کی ہوئی ہیں اور پانی آگے نہ جانے کی وجہ سے لوگوں کے مکانوں کی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم کو میونسپل کمیٹی کے سینٹری سٹاف انچارج کو ہدایت کرنا ہوگی کہ وہ اس طرح کی پریکٹس کو پسند ناپسند کی وجہ سے بند کریں جبکہ تمام کونسلر قابل عزت ہیں اور ان کو ان کے علاقے میں کام کر کے عوام نے جو ان پر اعتماد کیا ہے اس کو بحال کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :