لاہور ،حکومت راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کوبلاتاخیر منظرعام پرلائے، مجلس احراراسلام پاکستان

ملک نازک حالات سے گزررہاہے ، اسلام وملک دشمن لابیاںمتحرک ہیں اورسیاسی انتہاپسندی اور حصول اقتدار کی جنگ نے انتہائی مخدوش صورت حال پید اکررکھی ہے،رہنمائوں کا اجتماعات جمعہ خطاب

جمعہ مئی 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے رہنمائوںاورمبلغین ختم نبوت نے گزشتہ روز اجتماعات جمعة المبارک اوراپنے اپنے بیانات میںفضائل ومسائل رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عقیدہ ختم نبوت پربھی تفصیلی روشنی ڈالی ،مختلف رہنمائوںنے کہاکہ ملک اس وقت نازک ترین حالات سے گزررہاہے جبکہ اسلام وملک دشمن لابیاںبہت زیادہ متحرک ہیں اورسیاسی انتہاپسندی اور حصول اقتدار کی جنگ نے انتہائی مخدوش صورت حال پید اکررکھی ہے ،مختلف رہنمائوںاورمبلغین ختم نبوت نے بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوںپرروشنی ڈالی اورمطالبہ کیاکہ حکومت راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کوبلاتاخیر منظرعام پرلائے ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانامحمد مغیرہ ،قاری محمد یوسف احرار اوردیگر رہنمائوںنے اپنے اپنے بیانات میںکہاہے کہ قادیانی فتنے کے خلاف ہونے والی قانون سازی پر عمل درآمدنہیںکیاجارہااس قسم کی وجوہات کی بناپر سیالکوٹ جیسے واقعات رونماہوتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ اگرامتناع قادیانیت ایکٹ پرمؤثر عمل درآمد ہوتاتوسیالکوٹ میںلاء اینڈآرڈر کی صورتحال پیدانہ ہوتی ،انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود کسی کوبھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیںلیناچاہئے ،علاوہ ازیںملک بھر میں’’پیغام ختم نبوت‘‘کاسلسلہ بدستور جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :