لاہور، نیب لاہور نے پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی میںمبینہ مالی بے ضابطگیوں کی انکوائریوں کے لیے خواجہ سعد رفیق کو 21 اورخواجہ سلمان رفیق کو 22 جون کوطلبکرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:44

لاہور، نیب لاہور نے  پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی میںمبینہ مالی بے ضابطگیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) نیب لاہور نے خواجہ برادران کو پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی میں پائی جانے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی انکوائریوں کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 21 جون اورصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 22 جون کوطلب کیا ہے نیب لاہور کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کی طلبی کا مقصد پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے تفتیش کرنا ہے۔