سرگودھا،حکومت پنجاب نے وکلاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کر دیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں وکلاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کر دیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے صوبے بھر میں وکلا کیلئے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں پریکٹس کرنے والے وکلا جو پنجاب بار کونسل سے رجسٹرڈہیں ان کو تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ مفت فراہم کیا جائے۔

ضلع سرگودھامیں 22 سو سے زائد وکلاء ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے ممبر ہیں جن کے علاج معالجے کیلئے محکمہ ہیلتھ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کر دی ہیں،کہ ڈویژن بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوںمیں وکلا کو مفت علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔