سرگودھا،حلال احمر ہسپتال میں00 3 مریض کے علاج کے لیے دومرد اور ایک خاتون ڈاکٹر موجود

مریضوں کی لمبی قطاریں گھنٹوں باری کا انتظارکے باعث پریشان

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) حلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ میں روزانہ 2 سے 3 سو مریض اعلاج معالجے کیلئے آتے ہیں ،ہسپتال میں دو میل ایک فی میل ڈاکٹر مریضوں کی لمبی قطاریں گھنٹوں باری کا انتظار، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد بار حکام بالا کو تحریری درخواست کر چکے ہیں کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعداد بہت کم ہے مگر شنوائی نہیں ہوئی ،ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں حلال احمر کے تین ہسپتال موجود ہیں جن میں سے سب سے زیادہ حلا احمر ہسپتال سلانوالی روڈ پر مریضوں کا رش ہوتاہے ،انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث روزانہ 300 مریضوں والے ہسپتال میں صرف 3 ڈاکٹر موجود مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،جس پرمریضوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ گھنٹوں انتظار سے بچا جا سکے اور ڈاکٹر مریضوں کا صحیح علاج اور تشخیص کر سکیں،

متعلقہ عنوان :