لارڈز ٹیسٹ سے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے تشویش ناک خبر، بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ مئی 20:47

لارڈز ٹیسٹ سے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے تشویش ناک خبر، بابر اعظم زخمی ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بلے باز بابر اعظم زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لارڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ لارڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا روز ہے۔ اس دوران پاکستانی ٹیم قدرے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو مڈل آرڈر بلے باز بابر عظم نے اپنی نصف سینچری کی بدولت مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم کی وکٹ لینے سے محروم انگلش فاسٹ باولر بین سٹوکس نے ایک باونسر کے ذریعے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے۔ بابر عظم کے بازو پر شدید چوٹ آئی۔ بازو پر چوٹ لگنے کے باعث بابر اعظم میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بابر اعظم دوبارہ بیٹنگ کیلئے واپس آئیں گے یا نہیں۔ ٹیم کے فیزیو بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :