سبز ی منڈی میں نا قص اشیاء کو نہ آنے دیا جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل

جمعہ 25 مئی 2018 22:46

وہاڑی۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ نے کہا ہے سبزی و فر وٹ منڈی کی مسلسل ما نیٹرنگ سے قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی فلاح وبہبو د کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ اور ڈی ایس پی فضل بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے اے ڈی سی جی ملک مشتا ق حسین نے پوری منڈی کا معا ئنہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کرائی قیمتوں کو تعین کرایا اور پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور وزن کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو ہد ایت کی کہ سبز ی منڈی میں نا قص اشیائے کو نہ آنے دیا جائے بلکہ کوالٹی پر کوئی سمجھو تہ نہ کیا جائے انہوں نے مز ید ہد ایت کی کہ تمام دکا ندار مارکیٹ کمیٹی کی جا ری کردہ پرائس لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاںکر یں جو بھی دکاندار پر ائس لسٹ آویزاں نہیں کر ے گا اس کے خلاف سخت کاروائی اور جر ما نہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :