پولیس اورحساس اداروں کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشق

جمعہ مئی 22:46

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر مہر اسحاق سیال ،ایس ایچ او تھانہ الپہ اور ملتان پولیس کی ٹیموں نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر تھانہ الپہ کے علاقے میں واقع یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشق کی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ریہرسل الپہ کے علاقے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی گئی جس میں سول ڈیفنس ،فائربریگیڈ،ریسکیو1122،فرانزک سائنس،ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس،سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر نے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب کے عملہ کو بریفک کیا اور اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1یا متعلقہ تھانے کو اطلاع دیکر ذمہ داری کاثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :