ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:46

لیہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شوکت کمال ڈارنے ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیاجس کے دوران انہوں نے ہسپتال ،کچن اسیران ،نو عمر قیدی وارڈاور دیگربارکس کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی وروشنی اور سیکورٹی کے انتظامات کوچیک کیا تسلی بخش قرار دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔معائنہ کے موقع پر سول جج حافظ کاشف لیاقت،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیاراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :