پھل سبزیوں گوشت اور دیگر اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،ضلعی انتظامیہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:46

ڈی جی خان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے چاروں رمضان با زاروں میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں ․ پھل سبزیوں گوشت اور دیگر اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا․ ہر رمضان بازار کیلئے گزیٹڈ افسران کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات میں اشیاء کو مانیٹر کیا جارہاہے ․ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر گوشت انڈے اور دیگر پولٹری اشیاء کی عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے رمضان بازاروں میں اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد اسد علی ، اسسٹنٹ کمشنرزشاہد عباس کاٹھیا، عبدالجبار ، اشفاق سیال اور دیگر افسران کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ․ ہر رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپس پر 11اشیاء سبزی منڈی کے ہول سیل نرخ پر اور چھ اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی ہے ․ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے رمضان بازار کا اچانک معائنہ کیا اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :