بہترین کارکردگی پر اے سی صدر شاہد عباس کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ کا انعام

جمعہ مئی 22:46

ڈی جی خان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیر ہ غازیخان شاہد عباس کاٹھیا کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ کے ساتھ ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیاگیا ہے ․ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے لاہو رمیں تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کو ایوارڈ دیا ․ اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے بتایا کہ بطور سول سرونٹ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے مزید محنت اور دلجمعی سے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :