کاکول اور ویلج کونسل بلولیا کی مغل برادری نے این اے 16 سے علی اصغر خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ایبٹ آباد کے عوام اس بار درست انتخاب کریں گے جو صرف علی اصغر خان ہیں، یونین کونسل کاکول اور ویلج کونسل بلولیا کی مغل برادری کے بزرگوں اور نوجوانوں کی جانب سے این اے 16 سے علی اصغر خان کی بھر پور حمایت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ محمد شبیر مغل، عبدالوحید مغل، حاجی خان افسر مغل، ظہیر احمد مغل، عبدالحمید مغل، راشد علی مغل، اعزاز اقبال مغل، یاسر مغل، ثاقب مغل، شرافت مغل، اسد مغل، سہیل اقبال مغل، محمد عدیل مغل اور ساتھیوں نے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے مسائل کے حل کیلئے حلقہ این اے 16 سے فرزند ایئر مارشل (ر) اصغر خان کا بطور امیدوار سامنے آنا اس شہر کے باسیوں کیلئے خوش آئند ہے، ان کی جیت کیلئے بھر پور مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے لوگوں نے کئی دہائیوں سے دھوکہ کھایا ہے جو بھی آیا اس نے لوگوں کو بے وقوف بنایا اور مال بنایا اور اس خوبصورت شہر کے حالات بگاڑ دیئے۔ بزرگوں اور نوجوانوں نے کہا کہ اس بار ایبٹ آباد کے عوام ایسی شریف النفس، دیانتدار اور اہل شخصیت کے حق میں ہی فیصلہ کریں گے کیونکہ ہم سب اس شہر میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ علی اصغر خان اپنے والد ایئر مارشل (ر) اصغر خان اور بھائی عمر اصغرخان کی طرح بھرپور خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :