عوامی محرومیوں کے خاتمہ اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کرنا پڑے گی، سردار لیاقت کسانہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) تحصیل بالاکوٹ کے نائب ناظم سردار لیاقت کسانہ نے کہا ہے کہ اب عوامی محرومیوں کے خاتمہ اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے انہیں دن رات محنت کرنا پڑے گی، وہ اپنے لوگوں اور اپنے علاقہ کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ وہ جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ کے نوجوان باصلاحیت ہیں جن کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہمارے نوجوان پڑھے لکھے، ذہین اورباصلاحیت ہیں، ضرورت اس امر کی ہے ان نوجوانوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں سوچنے کے انداز بھی بدل گئے ہیں، ہمیں ہمارے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا حتیٰ کہ قانون سازی یا پالیسی مرتب کرتے ہوئے ہمیں ان نوجوانوں کی رائے کو بھی اہمیت دینا ہو گی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں آج اور آئندہ کے مسائل اور ان کے حل میں نوجوان ہی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل بالاکوٹ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیم ورک سے مسائل و مشکلات کے ازالہ کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔