راولپنڈی ، بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس میں جزوی بحث کے بعد سماعت28مئی تک ملتوی

جمعہ مئی 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس میں جزوی بحث کے بعد سماعت28مئی تک ملتوی کر دی گزشتہ روز دوران سماعت مدعی کے وکیل نے چودھری ظہور حسین ایڈووکیٹ نے جزوی بحث کی عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی آئندہ پیشی پر بھی مدعی کے وکیل بحث کریں گے، مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھراور اسکے بیٹوں فرخ کھوکھر، عمر کھوکھرسمیت دیگر ملزان کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے۔