راولپنڈی، مذہبی منافرت، پولیس مقابلے، بارود برآمدگی، 4thشیڈول اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند، مزید گواہ طلب

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے مذہبی منافرت، پولیس مقابلے، بارود برآمدگی، 4thشیڈول اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روز خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم شمس الحیات کیخلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت یکم جون، مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزدملزم عبدالرحمان کیخلاف سماعت 26مئی، پولیس مقابلے کے مقدمہ میں نامزدملزم نجم الحسن کیخلاف سماعت 29مئی، خصوصی عدالت مبر3کے جج عبدالرحیم نے 4thشیڈول کے ملزم غلام مصطفی کیخلاف سماعت 8جون، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم تلاوت خان کیخلاف سماعت 30مئی جبکہ خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے بارود براامدگی کیمقدمہ میں نامزد ملزم اصغر کیخلاف 2 گواہوں کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت 4جون ،مجیب خان کیخلاف سماعت 30مئی، اغوا برائے تاوان کیمقدمہ میں نامزد ملزم اسحاق کیخلاف سماعت 22جون تک ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں مزید شہادتیں طلب کر لیں ہیں۔