راولپنڈی ،منشیات سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پرساڑھے 4سال قید ،30 ہزار روپے جرمانہ اور1 سال پروبیشن کی سزا

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سردار محمد اکرم نے منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پرساڑھے 4سال قید ،30 ہزار روپے جرمانہ اور1 سال پروبیشن کی سزا سنا دی گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملزم گل باز خان کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 4 سال قید اور30 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ملزم ظفر اقبال کو1 سال پروبیشن پ پابند کر دیا ہے مقدمہ میںنامزد ملزمان کیخلاف اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف اڑھائی کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد گی کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔