راولپنڈی، مضاربہ کیس سمیت دیگر ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) راولپنڈی کی خصو صی احتساب عدالت نے مضاربہ کیس سمیت دیگر ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے ملزم آصف جاوید عرف مولوی ابراہیم کیخلاف مضاربہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی نیب حکام نے اربوں روپے کے فراڈ پرمولوی ابراہیم کیخلاف مضاربہ ریفرنس دائر کر کے اسے گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم نیئر الاسلام کیخلاف اڈیالہ روڈ پر ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :