راولپنڈی ،معمولی تنازعہ پر ٹھیکیدارکو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور ، 1 لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم

جمعہ مئی 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے معمولی تنازعہ پر ٹھیکیدارکو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرکے 1 لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ، مقدمہ میں نامزد ملزم گل روان کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے معمولی تنازعہ پر ٹھیکیدار کو فائرنگ سے قتل کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھاگزشتہ روز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر تے ہوئے مچلکے جمع کروانے کاحکم جاری کر دیا۔