راولپنڈی ، بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ، جلاو گھیراو ،توڑ پھوڑ اور قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت 29مئی تک ملتوی

جمعہ 25 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ، جلاو گھیراو ،توڑ پھوڑ اور قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف مقدمہ کی سماعت 29مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا گزشتہ روز دوران سماعت ملزمان احراف اسلم وغیرہ کو بھی سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر عدالت نے ملزموں کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی آئندہ سماعت پر شہادت ریکارڈ کی جائے گی۔