نگراں حکومت میں ان لوگوں کو کلیدی عہدوں پر لایا جائے جن کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے،عبدالقیوم شیخ

جمعہ مئی 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت میں ان لوگوں کو کلیدی عہدوں پر لایا جائے جن کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ ماضی میں نگرااں حکومت میں بھی امریکی نواز لوگوں کو لایا گیا جن کی تمام جائیداد اور بیوی بچے بیرون ملک تھے جنہوں نے ملک کی دولت کو لوٹا اور یہاں سے فرار ہوگئے۔

عوام قرضے کے بوجھ تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ سمیت کسی بھی جماعت میں ملک کے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہ تو اسمبلیوں میں کوئی قانون سازی کی اور نہ ہی اسمبلیوں سے باہر اُن کیلئے فلاحی اور کاروباری اسکیمیں بنائیں جس کے باعث آج ملک کے 50فیصد سے زائد عوام اس قدر معاشی بدحالی اور کسمپرسی کا شکار ہیں کہ اپنے بچوں کو چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی فراہم نہیں کرپارہے ہیں اس کے برعکس اقتدار میں آنے والے وہ افراد جن کے پاس رہنے کو ذاتی گھر بھی نہیں تھا آج ملک اور بیرون ملک کے محلا ت میں رہ رہے ہیں اور اُن سے حساب لینے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک غریب عوام کو باعزت روزگار اور زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں اس وقت تک ہر طرح کے دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوں گے۔