جیکب آباد، سودخوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوزکو سود خوروں کی فہرست اورتصاویر مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے

جمعہ 25 مئی 2018 22:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) جیکب آبادمیں سودخوروں کے گرد گھیرا تنگ ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوزکو سود خوروں کی فہرست اورتصاویر مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی کے اس اقدام کی تعریف تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیںسود کاروبار کی شکل اختیارکرگیاہے جس نے کئی گھروں کو اجاڑ کررکھ دیاہے سود خوری کی وجہ سے جھگڑے اور خودکشی کے واقعات میںاضافہ ہورہاہے جس کی پیش نظر ایس ایس پی جیکب آباد سود خوروں کے گرد گھیراتنگ کردیاہے اورتمام ایس ایچ اوزکو اپنی حدودمیں رہنے والے سود خوروں کی فہرست اور تصاویر مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ایس ایس پی کے احکامات جاری کرنے کے بعد سودخوروں میں کھلبلی مچ گئی ہے واضح رہے کہ جیکب آبادمیں سودخور شہرکے معزز کہلاتے ہیں اور سود خوری کے اس کاروبار کی بدولت سیاسی پارٹی میں عہدیدار بھی بن گئے ہیں سود خوروں کے خلاف کاروائی کے احکامات پر شہریوں نے ایس ایس پی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ سود خور وں نے کئی گھرانے اجاڑے ہیں وہ معافی کے مستحق نہیںاللہ تعالیٰ نے بھی ان سے جنگ کا اعلان کیاہے انہیں عبرتناک سزاد ی جائے اور ان کی شہرمیں تصاویر آویزاں کرکے سماجی بائیکاٹ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :