ڈی سی آفس اٹک میں زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

ضلع اٹک میں زراعت کے شعبے میں کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دِی گئی

جمعہ مئی 23:00

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ اے ڈی سی جی اٹک فاروق اکمل نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوںاور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیںجن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے اے ڈی سی جی اٹک فاروق اکمل نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میںموثر اقدامات کیے گئے ہیں کاشتکاروں،کسانوںاور زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں زرعی انقلاب آیا ہے اور انقلاب کا یہ سفر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

.اجلاس کے شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبے میں کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دِی گئی۔