پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر محمدثاقب عباسی کا تنظیمی دورہ یونین کونسل نمبل کی تنظیم سازی مکمل

جمعہ 25 مئی 2018 23:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر محمدثاقب عباسی کا تنظیمی دورہ یونین کونسل نمبل میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرلی اور ایک اجلاس میں متفقہ طور پر عابد زمان مغل کو یوتھ ونگ نمبل کا صدر،قاسم علی عباسی جنرل سیکرٹری،عبدالصبور عباسی سینئر نائب صدر ،دانش شاہین نائب صدر ،سیکرٹری دعوت اظہر عباسی ،انفارمیشن سیکرٹری محسن عباسی اور سپورٹس سیکرٹری خیام عباسی کو منتخب کیاگیا اس موقع پر محمدثاقب عباسی اور جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یوتھ ونگ مری محمد عمران عباسی نے کارکنان سے خصوصی خطاب میں نظام مصظفیٰ کا کا پیغام گھر گھر پہنچانے پر زور دیا۔