کوئٹہ، نوازشریف نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک کی ساکھ کو دائو پر لگا دیا ،میر علی مدد جتک

مسلم لیگ (ن) کی سیاست اب ختم ہونے والی ہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو حل کریں گے، صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ مئی 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک کی ساکھ کو دائو پر لگا دیا مسلم لیگ (ن) کی سیاست اب ختم ہونے والی ہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح نوازشریف اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک کے مفادات کا سودا کررہے ہیں یہ ملکی مفاد اور جمہوریت کے لئے نقصان دے ہے کیونکہ ملک پہلے سے ہی بحرانوں سے دوچار ہے اور اب اپنی سیاسی مقاصد کے لئے ملک کی سیاسی ساکھ کو دائو پر لگانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جس طرح ملک کے حالات بن رہے ہیں پیپلزپارٹی عام انتخابات میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے اور اقتدار میں آکر بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے عوام کو بے وقوف بنا کر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے وقت آگیا ہے کہ اب صوبہ کے عوام ان قوم پرستوں کو مسترد کردیں گے کیونکہ قوم پرست قوم پرست نہیں ہوتے بلکہ پیٹ پرست اور مفاد پرست ہیں ۔