اٹک ، عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقو ں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے حلف اٹھایا

اے آر اوز سے غیر کسی دبائو اور کسی جھکائو کے خلوص نیت سے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اٹک سہیل اکرام نے لیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اٹک میں عام انتخابات 2018 ء میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقو ں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اے آر اوز نے بغیر کسی دبائو اور کسی جھکائو کے خلوص نیت سے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف اٹھایا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سہیل اکرام نے انتخابی عمل کو منصفانہ ، آزادانہ اور شفاف بنانے کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے 136 اضلاع کی طرح اٹک میں بھی انتخابی عمل میں حصہ لینے والے افسران سے حلف لینے کے تیسرے مرحلے میں سیشن کورٹ اٹک میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ( اے آر اوز ) سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرشید ، سپرٹنڈنٹ سیشن کورٹ اٹک حاجی محمد سعید خان اور ریٹرنگ آفیسرز بھی موجود تھے حلف لینے کی تقریب کے بعد انتخابی عمل کا تیسرا مرحلہ باخیر و خوبی پایا تکمیل تک پہنچ گیا اے آر اوز نے الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت حلف اٹھایا الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان کے 136 اضلاع کی طرح اٹک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرام کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں کیلئے مقرر کیے گئے ریٹرننگ افسران میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اشفاق احمد رانا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شاہد ضمیر ، سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ ، سینئر سول جج جوڈیشل ملک شاہد حسین اعوان ، سینئر سول جج گارڈین عمررشید ، سول جج سیف اللہ تارڑ ، سول جج طلال ارشد قبل ازیں بطور آروز حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ اے آر اوز کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں این اے 55 اٹک 1 سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیشن ، این اے 56 اٹک 2 سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب منور لنگریال ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز دومیل جنڈ ، پی پی اٹک 1 سے اے آر اوز میں اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بولیانوال اٹک ، پی پی 2 اٹک 2 سے تحصیلدار حضرو راجہ طاہر ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز حضرو ، پی پی 3 اٹک 3 سے تحصیلدار حسن ابدال وحید صادق ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فتح جنگ ، پی پی 4 اٹک 4 سے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پنڈی گھیب ، پی پی 5 اٹک 5 سے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بسال جنڈ شامل ہیں ۔