ْٹیوٹا کے ڈیڑ ھ لاکھ ہنر مندوں کا ڈیٹا یہ گھر موبائل ایپ میں دستیاب ہوگا ‘عرفان قیصر شیخ

جمعہ 25 مئی 2018 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ جاپان اور دیگر مغربی ممالک کی طرح ہم بھی فنی اور ووکیشنل تعلیم کو اہمیت دے کر نہ صرف بے روزگاری پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ اپنی عوام کا معیار زندگی بھی بلند کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ یہ گھر موبائل ایپ کے ساتھ ٹیوٹا کے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد طلبہ کا ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کے معاہدے کی تقریب کے شرکاء سے بات چیتے کر رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے ٹیوٹا کے طلبہ کو اپنی آمدنی میں اضافے کے مواقع میسر آئیں گے اور یہ ہی ہماری خواہش ہے کہ ہمارے پاس آئوٹس زیادہ سے زیادہ ماہانہ آمدنی کما سکیں ۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس ایپ میں پلمبر ،بیوٹیشن ،الیکٹریشن ،موبائل رپئیرنگ کے ہنر مند افراد کا ڈیٹا فراہم کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب اپنے طلبہ کے سوفی صدر روزگار کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور یہ اقدامات اسی ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال طالبات کی انرولمنٹ کو دگنا کرنا بھی ٹیوٹا کے اہداف میں شامل ہے اور اس ایپ سے بیوٹیشن کی طالبات کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعداد کے ساتھ ساتھ کوالٹی ٹیوٹا کی پہچان ہے ۔

متعلقہ عنوان :