ہندو تاجر جے پال داس اور اس کے بیٹے کے قاتل شہزادہ شیخ کو حب پولیس نے وندر سے گرفتار کرلیا ،ملزم سے آلہ قتل اور چھینی گئی رقم برآمد

جمعہ مئی 23:09

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ہندو تاجر جے پال داس اور اس کے بیٹے کے قاتل شہزادہ شیخ کو حب پولیس نے وندر سے گرفتار کرلیا ملزم سے آلہ قتل اور چھینی گئی رقم برآمد تفصیلات کے مطابق 11 مئی کو گڈانی موڑ کے قریب قتل ہونے والے ہندو تاجر جے پال داس اور اس کے بیٹے کے قاتلوں کے لئے گرفتار کے لئے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند نے مختلف ٹیم بنائی ملزم کے گرفتار کے لئے ہر ممکن کوشش کی بل آخر ڈی ایس پی CIA ملک عبدالستار رونجھو کے سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی ، انچارج سی آئی اے حب نبی بخش رونجھو اور اے ایس آئی یار محمد عرف یارو کمانڈو نے پولیس پارٹی لے ہمراہ خفیہ اطلاع پر لس بیلہ کے ساحلی شہر وندر میں کاروائی کرکے ملزم شہزاد شیخ کو گرفتار کرلیا ملزم سے آلہ قتل اور چھینی گئی رقم برآمد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :