مچھ ریلوے اسٹیشن پر کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ریل پر چھاپہ مار کر سمگلنگ کا سامان برآ مدکرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:09

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) مچھ ریلوے اسٹیشن پر کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ریل پر چھاپہ مار کر سمگلنگ کا سامان برآ مدکر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ،کاروائی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے وہاں پر موجود ایک بزرگ مسافر پر انتہائی سخت تشدد بھی کیاتفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ریل گاڑی بولان میل جیسے ہی مچھ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو کولپور کے کسٹم اہلکاروں نے چھاپہ مارکر ٹرین میں موجود غیر ملکی اشیاء سے بھری سینکڑوں بوریاں برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے سمگلرز کسٹم اہلکاروں کے سامنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق کاروائی کے دوران ایک کسٹم اہلکار نے ایک بزرگ مسافر کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس سے بزرگ مسافر بری طرح زخمی ہوا اور اسے خون آلود زخم آے اور بزرگ شہری زخمی حالت میں ٹرین میں سوارہو کر اپنی منزل کی جانب چلا گیا اس سلسلے میں مزید کاروائی کسٹم کولپور کررہی ہے۔