نوازشریف اقتدار کیلئے ملک کی سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیں،خورشید شاہ کو معلوم نہیں اللہ نے مہاجروں کو فضیلت عطا کی ،مفتی غلام غوث بغدادی

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر جولوٹ مار ہورہی ہے عوام سب دیکھ رہے ہیں ، اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات کی بقاء کیلئے ملک کی سلامتی کو دائو پر لگارہے ہیں،حادثاتی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ قرآن حکیم میں اللہ عزوجل نے انصاروں پرمہاجروں کو سبقت دی ہے،مہاجروں کی اس فضیلت کو کوئی کم یا زیادہ نہیں کرسکتاہے،پاکستان نظریہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا تھا،ہجرت بھی اسی بنیاد پر ہوئی تھی،نسلی اورلسانی تعصب میں پاکستان کو دولخت کیا اقتدار کی ہوس میں مبتلا یہ حادثاتی لیڈر اب اپنے اقتدار کیلئے ملک اور قوم کو کتنے حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اب یہ فیصلہ آنے والے انتخاب میں پاکستانی قوم کو کرنا ہے ،کہ وہ ان لوگوں کے پیچھے جانا چاہتے ہیں،یا جو پاکستان کو متحد رکھنا چاہتے ہیں،انکے پیچھے چلنا چاہیں گے، وہ صوبائی سیکریٹریٹ میں سندھ کے اراکین مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ تین بار وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائیز رہنے والے نوازشریف اپنی غلطیوں اور جرائم کا اعتراف کرنے کے بجائے قومی رازوں کو بیان کرکے عالمی سطح پر اور قومی سطح پر ملک کو کھلم کھلا کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل کوپیرا ہیں،انکا یہ عمل غداری کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،جبکہ پیپلز پارٹی اپنی لوٹ مار کو چھپانے اور بچانے کے لئے ایک بار پھر سندھ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے،جبکہ سندھ کارڈ نے سندھیوں کو غربت بیروزگاری اور قرضوں کے سوا کیا دیا ہے، یہ سندھ کے غیور عوام انشاء اللہ آنے والے انتخاب میں بتایں گے، کہ لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں کے اربوں روپے لوٹ کر لاڑکانہ کو موین جوداڑو میں تبدیل کس نے کیا اور کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر جولوٹ مار ہورہی ہے سندھ کے غیوں عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں،آئندہ انتخابات پاکستان بچانے والوں اور پاکستان توڑنے والوں کے درمیان میں ہوں گے،اور سندھ کے عوام اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے قرارداد پاکستان منظور کی تھی،اسی طرح وہ اپنی ووٹ کی پرچی کے ذریعے پاکستان کو بچانے کے حق میں ووٹ دیں گے۔