ایڈیشنل کمشنر( ون) سالک مرزا نے نجی ادارے کی جانب سے مقامی کلب میں منعقدہ ٹیب بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ایڈیشنل کمشنر( ون) سالک مرزا نے نجی ادارے کی جانب سے مقامی کلب میں منعقدہ ٹیب بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ، انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال شائقین کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ دیکھنے پہنچی۔ حیدرآباد کے مقامی کلب میں منعقدہ ٹیب بال نائٹ ٹورنامینٹ کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر (ون) سالک مرزا نے اسٹروک کھیل کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید عمار حسین رضوی بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کرملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سالک مرزا کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کے ہر شہر میں کھیلا جاتا ہے اور بالخصوص رمضان المبارک کے ماہ میں اس کا انعقاد رات میں کیا جاتا ہے جس سے شہر میں رونقیں اور بڑھ جاتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کرکٹ میں پاکستان سے زیادہ بہتر کھلاڑی کوئی پیدا نہیں کر سکتا کیوں کہ کرکٹ ہمارے نوجوانوں کا جنون ہے ۔