کوئٹہ، فاٹا کو خیبرپشتونخوا صوبے میں ضم کرنے کے اقدام پارلمیٹ،سیاسی جماعتوں،فاٹا کے عوام کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

عوام کو یکساں آئینی و قانونی حق حاصل ہونے چائیے ، جمہوریت اور جمہوری عمل ہی عوام کے مسائل حل کرنے کا واحد راستہ ہیں،بیان

جمعہ 25 مئی 2018 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان مٰیںقومی اسمبلی اور سینیٹ سے 31ویںآئینی ترمیم کا بل بھاری اکثریت سے پاس کرکے فاٹا کو خیبرپشتونخوا صوبے میں ضم کرنے کے اقدام کو پارلمیٹ،سیاسی جماعتوں،فاٹا کے عوام، الیکڑنک و پرنٹ میڈیا اور سینئڑ صحافیوں کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے فاٹا اور کے پی کے کے عوام کو اس اہم موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 71سال بعدملک کے تمام عوام کو یکساں آئینی و قانونی حق حاصل ہوا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ جمہوریت اور جمہوری عمل ہی عوام کے مسائل حل کرنے کا واحد راستہ ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ 71سال تک کوئی فاٹا کو ایف سی آر کے کالے قوانین کے تحت چلایا گیا جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق بری طرح پائمال ہورہے تھے وہاں کے عوام نہ انصاف کے دروازے کو کھٹکٹ سکتا تھا نہ ہی پارلمینٹ اور صوبائی اسمبلیوں میںسیاسی و جمہوری عمل کا حصہ بنے کے حق کے مالک تھے،ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز سے انھیں کبھی ترقی کرنے کا موقع میسرنہیں آسکا، قوانین کی عدم عمل داری اور بنیادی آئینی حقوق سے محرومی کے باعث فاٹا ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا تھا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ 71سال بعد بعد بالاآخر فاٹا کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق اس طرح دیا گیا کہ بڑی جد و جہد اور قربانیوں کے بعد اب فاٹا کے عوام کو مکمل طور پر اس ملک کے ایک برابر کے شہری کی حیثیت حاصل ہوگئی اس عمل اور جد و جہد میں شریک وہ تمام سیاسی،جمہوری،جماعتیں،میڈیا فاٹا کے عوام مبارکباد کے مستحق ہے ۔پارٹی اور ہزارہ قوم خوشی کے ان لمحات میںفاٹا اور کے پی کے کے عوام کے خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ جمہوری عمل کے ذریعے پارلمنیٹ اور سیاسی قیادت ملک کے پسماندہ صوبوںبالخصوص بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دے کر یہاں کے عوام میں موجود احساس محرومی کے خاتمہ کی طرف بھی توجہ دیںگے۔