فیصل آباد، ماہ صیام میں وورچارجنگ پر دکانداروں کو8لاکھ 64ہزارروپے کے جرمانے

افراد کیخلاف کے خلاف ورزی پر مقدمات درج

جمعہ 25 مئی 2018 23:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ صیام میں اب تک مارکیٹوں اوربازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ پر دکانداروں کو8لاکھ 64ہزارروپے کے جرمانے اور59،افراد کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے گئے۔یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاررکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہد کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بلاناغہ چیک کریں اورمن مانی قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں تاکہ کسی کو اوورچارجنگ کی جرات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس منعقدہوگا اورکارکردگی بہتر نہ بنانے والوں کوسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :