لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی

جمعہ مئی 23:19

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پوزیشن ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔۔کھیل کے دوسرے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا لیے ہیں اور بابر اعظم نصف سنچری اسکور کر کے وکٹ پر موجود ہیں۔۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ،ْکھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ،ْگرین کیپس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے ،ْمہمان ٹیم کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں ہوا جو 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ پہلے روز قومی ٹیم کے بولرز چھائے رہے اور میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم اپنے کم ترین اسکور 184 رنز پر ڈھیر ہوئی۔یاد رہے کہ انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 184 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے السٹرل کک 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جونی بیرسٹو، بین اسٹوک اور جوس بٹلر بالترتیب 27، 38 اور 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔