بھکر جاب بیورو کی وساطت سے 24ہزار بے روزگار افراد کو روز گار حاصل ہوگا، ڈی سی

جمعہ مئی 23:19

بھکر۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ بھکر جاب بیورو کی وساطت سے 24ہزار بے روزگار افراد کو روز گار حاصل ہوگا جس کیلئے رجسٹریشن روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد بے روزگار افراد کو حصول روزگار میں بھرپور مدد اور معاونت فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے یہ بات بھکر جاب بیور و کی مینجمنٹ ٹیم کی طرف سے اب تک کی گئی رجسٹریشن کے بارے میں دی گئی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھکر جاب بیورو کا قیام بے روز گار افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بہت بڑا فلاحی اقدام ہے اور ضلع کے بے روزگار افراد کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔انہوں نے ضلع بھر میں روزگار کے خواہش مند افراد سے کہا ہے کہ وہ بھکر جاب بیورو میں اپنی فوری رجسٹریشن کروائیں جس کیلئے ان کو مینجمنٹ ٹیم کی طرف سے مکمل رہنمائی اور سہولت فراہم کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے کہا کہ جتنی جلدی رجسٹریشن ہوگی روزگار کے مواقع اتنے ہی قریب تر ہوتے جائیں گے۔