مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کے اندر معاشی انقلاب برپا کیا ہے، رانا عارف ہرناہ

جمعہ مئی 23:19

سیالکوٹ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر حلقہ پی پی121و چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ رانا عارف ہرناہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کے اندر معاشی انقلاب برپا کیا ہے ۔ ملک کو اندھیروں سے نکال کربجلی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے اور 10ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی کی پیداوار مہیا کر کے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے پنجاب بھر میں 85ارب روپے کی لاگت سے پختہ سڑکیں تعمیر کروانے کے ساتھ تعلیم و صحت کے شعبوں پر خطیر رقم خرچ کر کے عام آدمی کے لئے تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کامیابیاں سمیٹی ہیں حالانکہ مخالفین نے جس طرح حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہیں اور ترقی کا سفر روکا ہے اس سے باوجود ملک خوشحال اور قومی ترقی کے سفر کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) عوام کی تائیدو حمایت سے کامیاب ہو گی اور آئندہ حکومت دوبارہ مسلم لیگ بنائے گی۔