سیالکوٹ ، سیلفی بناتے دودوست سمبڑیال نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 25 مئی 2018 23:19

سیالکوٹ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سمبڑیال نہر نزد ریلوے کراسنگ میں دو دوست سیلفی بنانے کی کوشش میں نہر میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ محلہ ریلوے لائن کا رہائشی18سالہ آصف ولد ناصر عدالت گڑھا کے رہائشی اپنے دوست 20سالہ حسن علی شاہ ولد منور شاہ کے ہمراہ سمبڑیال نہر پر سیروتفریح کی غرض سے گئے اور وہاں دونوں دوست تصویر بنانے کی کوشش میں نہر میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

تاہم اسوقت ریسکیو1122سیالکوٹ کی واٹر ریسکیوٹیم ڈسکہ کے قریب نہر میں اسی نوعیت کے ایک آپریشن میں مصروف ہونے کے باعث سرچ آپریشن نہ کر سکی ۔ گزشتہ روز تک دونوں کی نعشوں کی تلاش کے لئے واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آ پریشن شروع کیا ۔مگرکئی گھنٹوں کی غوطہ خوری کے باوجوددونوں کی نعشیں بازیاب نہ ہوسکیں۔زیادہ امکان ہے کہ دونوں کی نعشیں نہر کا فرش ہموار ہونے اور پانی کے تیز بہائو کے باعث بہ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :