لالہ موسی، ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 27گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد

جمعہ 25 مئی 2018 23:20

لالہ موسیٰ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پرائس مجسٹریٹس کا ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مجموعی طور پر 221مقامات پر ریڈ کئے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب27گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سعدیہ مہر، شیخ خالد سلیم، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین خان، اویس منظور، ظہیر عباس چٹھہ اور دیگر افسران نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مارکر مقررہ نرخوں پر عمل درآمد، ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا۔

اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر نے دوران چیکنگ 6گرانفروشوں پر مجموعی طو رپر چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، اے ڈی سی جی شیخ خالد سلیم نے 20مقامات پر ریڈ کئے اور دو پھل فروشوں پر جرمانہ عائد کیا ۔ ریونیو آفیسر ملک طفیل نے گرانفروشوں پر جرمانہ کیساتھ ایک ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی پرفارمنس کو زبردست سراہا ہے اور ہدایت کی کہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کریک ڈائون مزید تیز کر دیں۔

متعلقہ عنوان :