سی پیک بلوچستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، دنیا کی نظریں اس عظیم منصوبے کی وجہ سے پاکستان پر مرکوز ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات محمدبلال خان کاکڑ

جمعہ مئی 23:20

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمدبلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔ دنیا کی نظریں اس عظیم منصوبے کی وجہ سے پاکستان پر مرکوز ہیں،وہ وقت دور نہیں جب سی پیک مکمل طور پر فعال ہوکر اپنے ثمرات صوبے کی ترقی کیلئے نچھاور کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی ترقی ہی میں ہماری کامیابی ہے وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے اپنے ذاتی اور انفرادی اختلاف کو بالا ئے طاق رکھ کر ملک کے و سیع تر مفاد میں اجتماعی سوچ رکھتے ہوئے کام کریں ۔معاون خصوصی نے کہا کہ دشمن ہماری کمزوری پکڑنے کی تاک میں ہے اگر ہم نے اپنی صفوں میں اعتماد و یگا نگت کو مقدم رکھا تو وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ملک و ملت کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں عوام کا ساتھ ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔