ڈیرہ مرادجمالی میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے جمعہ بازار کا انعقاد ،

حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کیلئے سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل خان دشتی

جمعہ مئی 23:20

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں ضلع نصیرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے جمعہ بازار کا انعقادکیا گیا جس میں سبزی، فروٹ، گوشت، کولڈ ڈرنکس، برف، یوٹیلیٹی سٹور سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے اسٹال لگائے گئے جس میں عوام سے بڑی تعدادمیں خریداری کرکے ضلعی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریلیف سے مستفید ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل خان دشتی، اسسٹنٹ کمشنرارباب محمد افضل دہوار، تحصیلدار بہادرخان کھوسہ،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی احمد نواز جتک، نائب تحصیلدارحاجی امدادحسین جروار سمیت دیگر آفیسران نے جمعہ بازارکادورہ کرکے نرخ نامے چیک کئے اورعوام سے مسائل دریافت کئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربادل خان دشتی نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کیلئے سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ جمعہ بازارکے انعقاد پر انجمن تاجران میونسپل کمیٹی کا بھرپورتعاون حاصل رہا ماہ صیام میں سستا بازار کے انعقاد کا مقصد روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ضلعی انتطامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش سمیت دیگر گوشت کی قیمت میںکمی سے عوام کوریلیف فراہم کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ اس قبل بھی ماہ رمضان میں ہفتہ اوراتواربازارکا انعقادکیاگیا اوراب یہ سلسلہ جاری ہے آئندہ بھی اسی طرح عوام کو سبسڈی دینے کے لئے سستے بازار لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارا یہی مقصدہے کہ ہم عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔