بلدیہ غربی کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی

جمعہ 25 مئی 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بلدیہ غربی کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں، افسران و عملہ باہمی روابط کو مظبوط بناکر ایسے مثالی اقدامات کریں کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین عزیزاللہ آفریدی نے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اورنگی وسائٹ زون اسٹور سیکشن میںلائٹس و دستیاب پرزہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ میکنکل کے فسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں۔ انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر زمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔