تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہے، چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعہ مئی 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع کو ہرا بھرا رکھناور وسیع پیمانے پر شجرکاری کیلئے موجودہ پارکوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ نئے پودوں کی شجرکاری ناگزیر ہو چکی ہے، ہمارا عزم ہے کہ ضلع کے ہر پارک کو ہرابھراکرنے اور شجرکاری مہم کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیدیم سے متصل اسٹیڈیم روڈ پر تکونہ پارک میں جاری کام کے معائنے کے دوران کیا۔ تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہے جسے مزید خوبصورت بنایا جا رہا ہے، ان کراچی تکونہ پارک میں دلکش فوارے کے ساتھ ساتھ جاذب نظر پودوں کے ساتھ گھاس لگائی گئی ہے۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر انتظامی امور پر تعینات افراد کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ڈائریکٹر پارکس صباحت حسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل پارک کو مزید بہتر کیا جائے بالخصوص گھاس کی کٹائی اور تراشنے کے عمل کو سر انجام دینے میں کسی قسم کی کوتاہی کا قطعا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :