اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلا س ،ْتھر اور کراچی سے بجلی کے حصول کیلئے ٹرانسمیشن لائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

گوادر میں کوئلے پر لگائے جانے والے پاور پلانٹ کو مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی

جمعہ 25 مئی 2018 23:23

اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلا س ،ْتھر اور کراچی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلا س ہو اجس میں بورڈ نے دو نجی کمپنیوں تھر انرجی اور تھل نووا کے تھر دو بلاک میں پلانٹس کے چلانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ، وفاقی وزیر نے توانائی منصوبوں کو شروع اور بروقت مکمل کروانے پر حکام کا شکریہ ادا کیا او ر کہاکہ ، پاور ڈویژن کے افسران نے توانائی بحران کوجلد حل کرنے کیلئے دن رات محنت کی، حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ،وفاقی وزیر نے تھر اور کراچی سے بجلی کے حصول کیلئے ٹرانسمیشن لائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلا س ہو اجس میں وفاقی وزیر نے توانائی منصوبوں کو شروع اور بروقت مکمل کروانے پر حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاور ڈویژن کے افسران نے دن رات محنت کی کہ توانائی بحران کو حل کیا جائے، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ پر پاور ڈویژن اور پی پی آئی بی کا شکریہ اداکرتاہوں ۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ،وفاقی وزیر نے تھر اور کراچی سے بجلی کے حصول کیلئے ٹرانسمیشن لائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، اعلامیہ کے مطابق گوادر میں کوئلے پر لگائے جانے والے پاور پلانٹ کو مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔