وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست نہیں کی،سردار ایاز صادق

قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سپیکر چیمبر خالی کردوں گا، آئندہ انتخاب کس حلقے سے لڑوں گا فیصلہ پارٹی قیادت کے ہاتھ میں ہے، سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 25 مئی 2018 23:23

وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست نہیں کی، قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سپیکر چیمبر خالی کردوں گا، آئندہ انتخاب کس حلقے سے لڑوں گا فیصلہ پارٹی قیادت کے ہاتھ میں ہے۔

۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صحافیوں کو غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دونگا انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاتی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن کے چار چار ارکان شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سپیکر چیمبر خالی کردوں گا۔ سردار ایاز نے کہا کہ بطور سپیکر ضروری فائل ورک گھر بیٹھ کر بھی کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ انتخاب کس حلقے سے لڑوں گا فیصلہ پارٹی قیادت کے ہاتھ میں ہے ۔