سکھر میونسپل کارپوریشن کی انتظامی کمیٹیوں کے الیکشن کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کے چیئرمین اور خواتین ارکان کی جانب سے فارم نامزدگی کا حصول

جمعہ مئی 23:41

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی انتظامی کمیٹیوں کے الیکشن کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کے چیئرمین اور خواتین ارکان نے الیکشن کے لئے نامزدگی فارم حاصل کر لئے ہیں ،خواتین کونسلرز کو میونسپل کمشنر پیرواحد بخش نے نامزدگی فارم دیئے ،،انتخابات خفیہ رائے دہی کے تحت 30مئی کو ہوں گے جن کے لئے ریٹرننگ آ فیسر اور پریذائڈنگ افسران ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈ پٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر ہوں ، الیکشن دفتری اوقات میں ہو ں گے اس سلسلہ میں باقاعدہ شیڈ ول جاری کیا جائے گا الیکشن پیر الہٰی بخش ٹاور کے سیمینار ہال میں ہوں گے جہاں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :