سکھر پریس کلب کی ایگزیکٹیو کمیٹی و عہدیدران کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سکھر پریس کلب کی ایگزیکٹیو کمیٹی و عہدیدران کا ایک اجلاس صدر پریس کلب جاوید میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر، ایس یو جے کے صدر ظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوذدار، ، ممبر ایف ای سی سحرش کھوکھر، پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری احقر شاہ رضوی، خازن نادر خان، کامران شیخ، علی محمد شر، شہزاد تابانی، خالد بھابھن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکھر پریس کلب کی ترقی و صحافیوں کے فلاح و بہبود کی بابت مختلف امور کا جائیزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :