آئی جی سندھ کا نوڈیرو میں دو کمسن بچوں کی مبینہ گمشدگی کی خبر پر نوٹس، ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

آئی جی سندھ کا نوڈیرو میں دو کمسن بچوں کی مبینہ گمشدگی کی خبر پر نوٹس، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوڈیرو میں دو کمسن بچوں کی مبینہ گمشدگی/ لاپتہ ہونے کے حوالے سے اخبارات میں شائع خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے بچوں کی بازیابی کے سلسلے میں اٹھائے گئے مجموعی اقدامات و پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ بچوں کے والدین و دیگر رشتہ داروں سمیت اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں مذکورہ واقعہ کی تفتیش کو ہر سطح پر موثر بنایا جائے اور بچوں کی جلد از جلد بازیابی کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :