ٹاپ سٹی ون اورسٹار مارکیٹنگ کی طرف افطار ڈنر کاانعقاد

جڑواں شہر کے معززین تاجر برادری رٹیل سٹیٹ کے بڑے بڑے نائیکو نز اور صحافیوں نے شرکت کی

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) افطاری کا اہمتام ٹاپ سٹی کے وسیع سبزہ راز ہر پر کیا گیا تھا جس کو دائرے کی شکل میں خوبصورت لائنوں سے آراستہ چھتریاں کے نیچے کرسیاں رکھ سجایا گیا تھا۔ تقریب میںجڑواں شہر کے معززین تاجر برادری رٹیل سٹیٹ کے بڑے بڑے نائیکو نز اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ٹاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنور معیز خان جو اپنی واسکٹ پر ٹاپ سٹی کا خوبصورت بیج سجائے ہوئے تھے کہ ماجرین نے بڑی تعداد میں گروپ فوٹو ز اور سلفیاں بنائیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ڈپٹی میئر زیشان نقوی ، اسلام آباد ریٹنل اسٹیٹ ایسوی ایشن کے نومنتخب صدر سردار طاہر جماعت اسلامی کے رہنما زبیر فاروق خان ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے خورشید برلاس ، تا جر شیخ امین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ بہت الحال کے سابق سربراہ زمرد خان آریا تنظیم کے سربراہ کنور قطب الدین ، سٹار مارکیٹنگ کے اونر نعیم بھی افطاری میں موجود تھے۔ نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے وسیع ڈبل روڈ سے متصل ٹاپ سٹی کی اس سکیم کو حاضرین نے خوب سراہا۔ بھارتی فلمسٹار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے نوجواب جو ٹا سٹی کے ساتھ منسلک ہیں ان کی موجودگی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ حاضرین سلفیاں بناتے رہے۔ ؁۔