وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلاس

توانائی منصوبوں کو شروع اور بروقت مکمل کروانے پر حکام کا شکریہ ادا کیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:41

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے توانائی منصوبوں کو شروع اور بروقت مکمل کروانے پر حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاور ڈویژن کے افسران نے دن رات محنت کی کہ توانائی بحران کو حل کیا جائے ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ پر پاور ڈویژن اور پی پی آئی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ،بورڈ نے دو نجی کمپنیوں تھر انرجی اور تھل نووا کے تھر دو بلاک میں پلانٹس کے چلانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔وفاقی وزیر نے تھر اور کراچی سے بجلی کے حصول کیلئے ٹرانسمیشن لائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔گوادر میں کوئلے پر لگائے جانے والے پاور پلانٹ کو مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔