فاٹا بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

جمعہ مئی 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے فاٹا انضمام بل کی منظوری پر مبارک باد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فاٹا بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا کا انضمام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو مساوی حقوق میسر آسکیں گے، فاٹا سماجی اور معاشی اعتبار سے قومی دھارے میں شامل ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :